اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں غلام سروراورفردوس عاشق اعوان کےخلاف توہین عدالت کیس پرسماعت آج ہوگی،عدالت نے فردوس عاشق اعوان کوآج بھی ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج غلام سروراورفردوس عاشق اعوان کےخلاف توہین عدالت کیس پرسماعت آج ہوگی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ کیس کی سماعت کرے گا،فردوس عاشق اعوان عدالت پہنچ چکی ہیں،عدالت نے فردوس عاشق اعوان کوآج بھی ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے،عدالتی حکم پرفردوس عاشق اعوان نے ہفتے کے روز اپناتحریری جواب جمع کروادیا تھا،تحریری جواب میں فردوس عاشق اعوان نے ایک بارپھرعدالت سے غیرمشروط معافی مانگ لی ہے, درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پریس کانفرنس میں ٹارگٹڈ سوالات پوچھے گئے تھے، عدالت سے استدعا ہے کہ شوکاز نوٹس واپس لے،غیر مشروط معافی مانگ کر خود کو عدالت کے رحم وکرم پر چھوڑتی ہوں۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عدالت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ملزم کو خصوصی رعایت دینے کے لیے شام کے وقت عدالت لگائی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے فردوس عاشق اعوان کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس پر معاون خصوصی نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی تھی اور عدالت نے وہ معافی قبول کرتے ہوئے شوکاز نوٹس واپس لے لیا تھا۔
Comments
Post a Comment