بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد سے متعلق فیصلہ غیرقانونی ہے،او آئی سی اپنا کردار ادا کرے،پاکستان کا مطالبہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بابری مسجد کے معاملے پراوآئی سی سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد سے متعلق فیصلہ غیرقانونی ہے،بھارتی سپریم کورٹ نے عقیدے کی بنیاد پرفیصلہ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد سے متعلق فیصلہ غیرقانونی ہے، متنازع مقدس مقام کا قبضہ ہندووَں کودینا غیرقانونی ہے،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ ناقابل قبول ہے،مسجد کےلئے متبادل جگہ دینا انصاف نہیں ہے،بھارتی سپریم کورٹ نے عقیدے کی بنیاد پرفیصلہ دیا۔

Comments