News

پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے ورلڈ مینز اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ترکی کے شہر اناطولیہ میں ہونے والے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں محمد آصف نے کا مقابلہ فلپائن کے جیفری روڈا سے تھا۔ پاکستانی کیوئسٹ نے ایونٹ کا فائنل 5 کے مقابلے میں 8 فریمز سے اپنے نام کیا۔

اس سے قبل پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے 2012 میں بھی عالمی ٹائٹل اپنے نام کر کے دنیا بھر میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا تھا۔

Comments